سائفر گمشدگی کیس،شاہ محمود قریشی کا مزید2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

159
detained

اسلام آباد:سائفر گمشدگی کیس میں خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائفر کیس کی اِن کیمرہ سماعت کی۔شاہ محمود قریشی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرپیش کیا گیا۔

 اس دوران سابق وزیر خارجہ کی جانب سے وکیل بابر اعوان اور شعیب شاہین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔اس کے علاوہ ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی بھی عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تحقیقاتی ایجنسی کے حوالے کردیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس میں پیش رفت نہیں ہوئی تو مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔