اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں زلزلے کے جھٹکے

313

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور ، اٹک ، سوات ، دیربالا ، مالاکنڈ، شبقدر ، ایبٹ آباد اور مردان و گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی   جبکہ  زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 184 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔