ایکسپوسینٹر کراچی: ٹیکنوفیسٹ  میں ہزاروں طلبہ کی شرکت

824

کراچی: ایکسپوسینٹر میں منعقدہ ٹیکنو فیسٹ میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی، جسے ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کا ایک اہم ذریعے سمجھا جا رہا ہے۔ ایکسپو میں مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ اور نجی کمپنیوں کی جانب سے 50 سے زئادہ اسٹالز لگائے گئے تھے، جہاں انہوں نے اپنے بنائے ہوئے روبوٹس کی نمائش کی۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنو فیسٹ میں طلبہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے جڑی مصنوعات کو اجاگر کیا، 50 سے زائد اداروں نے اپنے اسٹالز لگائے اور روبوٹکس کے مقابلے بھی کروائے۔ ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنو فیسٹ کا افتتاح امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی سیکٹر پر توجہ دی جائے تو ملک ترقی کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑی نوعیت کا ٹیکنولوجی فیسٹیول کروانا جس کا اہتمام طلبہ نے خود کیا یہ خوش آئند بات ہے، اس فیسٹیول سے طلبہ کو ٹیکنولوجی کے مثبت اقدام دیکھنے کو ملیں گے اور یقینا طلبہ کی رہنمائی ہوگی۔ اگر حکومت کا تعاون ہو تو آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں نوجوانوں میں ہنر ہے ان کو سرپرستی کی ضرورت ہے آئی ٹی اسکوپ صرف ڈھائی ملین ڈالر ہے جو پندرہ ملین ڈالر ہونی چاہیے تھی اس جذبے کے ذریعے بیروزگاری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنو قابل پروگرام کے تحت ہزاروں طلبہ کو سکھا رہے ہیں جن ٹاؤنز میں جماعت اسلامی کامیاب ہوئی وہاں انکیوبیشن سینٹرزبنا رہے ہیں ان پارکس کو آئی ٹی پارکس میں تبدیل کریں گے ان پارکس کو نعمت اللہ خان نے آئیڈیل پارک بنایا تھا۔ فیسٹیول میں مختلف جامعات کے طلبہ نے لائن فولونگ راونڈ،خود مختار اڑنے والی گاڑی، فضائی گاڑی، ورچوئل رئیلٹی کرکٹ، سوارم روبوٹ، ٹریک سینسر روبوٹس، جدید توانائی، ای کامرس، روبوٹکس، ڈیجیٹل سیکیورٹی، الیکٹرک وہیکلز، مشین لرننگ اور بلو ٹوتھ الیکٹرانک سے چلنے والے ربوٹس کے درمیان مقابلے کرائے۔

طلبہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے روبوٹکس اور ریموٹ کنٹرول ائیر کرافٹ بھی متعارف کروائے ۔ شرکاء نے کہا تعلیمی میدان کے علاوہ اگرحقیقی زندگی میں مواقع ملیں توزندگی کو سہل بنانے والے روبوٹس بھی بنائے جاسکتے ہیں۔