حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تجدید ایک ساتھ مکمل کی جائے گی، الیکشن کمیشن

418
appointments

اسلام آباد:ترجمان لیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر تجدید کے کام کا آغاز کردیا، دونوں کام ساتھ ساتھ مکمل کئے جائیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ میڈیا کے چند حلقوں میں کہا جا رہا  ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد انتخابی فہرستوں کی تجدید کا کام کرے گا اور اس کے بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان اور انعقاد ممکن ہوگا ، یہ خبر درست نہیں ۔

الیکشن کمیشن اس کی وضاحت کرنا چاہتا  ہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر تجدید کے کام کا آغاز کردیا اور یہ دونوں کام ساتھ ساتھ مکمل کئے جائیں گے۔