اوکاڑہ: بچی پرتشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو تحویل میں لے کر ماں کو حراست میں لے لیا۔
نانی آسیہ بی بی کی مدعیت میں بیٹی مقدس کے خلاف چارسالہ نواسی اریبہ الیاس پرتشدد کی دفعات کے تحت تھانہ صدرمیں مقدمہ درج کروا دیا۔
سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون بچی پرتشدد کررہی تھی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اواوکاڑہ نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ صدرپولیس کوکارروائی کی ہدایت کی پولیس نے فوری طورپرکاروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والی خاتون جوکہ متاثرہ بچی کی والدہ تھی کوحراست میں لے لیا مقدمہ کے اندراج کے بعد زیرحراست خاتون سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔
تحویل میں لی گئی بچی کو مدعیہ چائلڈ بیورو یا ان کی تحویل میں دینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ مدعیہ آسیہ کا کہنا ہیکہ مقدس بی بی نے بیٹی کو قتل کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔