کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، تیز سمندری ہوائیں

317

کراچی: شہر قائد میں کچھ دن سے چلنے والی تیز سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ جمعرات کے روز شہر میں مطلع بھی جزوی ابرآلود رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جب کہ زیادہ سے زیادہ پارہ 30.5 ڈگری رہا۔شہر کے مضافاتی علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد رہا۔

پیش گوئی کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران ہلکی بارش،پھوار اور بونداباندی کا امکان ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے31 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ دیہی سندھ کے اضلاع میں موسم بدستور گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے،ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔