کیا بے قصور  نواز شریف کے لئے بھی عدالت سے کوئی سوال پوچھا گیا تھا؟مریم نوازشریف

235
providing free medicines

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب! جب نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں بغیر کسی قصور کے اتنی سخت سزائیں سنائی گئی تھیں،آپ بھی شامل تھے،کیا اس وقت اس طرح کا کوئی سوال آپ نے پوچھا تھا؟یا یہ سب آپ کو عمران کے لیے یاد آتا ہے؟ پچھلی بار آپ نے توشہ خانہ چور کو ریسٹ ہاؤس شفٹ کیا تھا،اس بار ہوٹل کیسا رہے گا؟ان خیالات کااظہار مریم نوازشریف نے چیف جسٹس عمرعطابندیال کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کیس میں دیئے گئے ریمارکس پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے تھے کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حالت زار پر بھی حکومت سے جواب لیں گے۔

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ جس حالت میں چوروں کو رکھا جاتا ہے، اس سے بہت بہتر حالت میں رکھا گیا ہے۔یہ نواز شریف کی طرح انتقام پر مبنی سیاسی مقدمہ نہیں ہے، یہاں چوری ثبوتوں کے ساتھ پکڑی گئی ہے،مہینوں صفائی کے متعدد مواقع دیے گئے مگر بندیال صاحب کا لاڈلا ان کی ناک کے نیچے عدالت سے بھاگتا رہا۔ تب کیوں نا بولے؟

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ قانون اور انصاف کے چہرے کو ساس اور بچوں کی خاطر مسخ کرنے پر عمر عطا بندیال صاحب اپنے لیے تاریخی بدنامی ساتھ لیے جا رہے ہیں۔ اس کا جواب ان کو دینا پڑے گا یا پھر ثاقب نثار کی طرح دنیا سے منہ چھپا کر ساری زندگی گزارنی پڑے گی۔