ایشیا کپ میں شرکت کیلیے نیپال  کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

402

کراچی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے نیپال کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، کراچی آمدپر مہمان ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔

مہمان ٹیم کو ائرپورٹ سے خصوصی حفاظتی انتظامات میں  مقامی ہوٹل پہنچایا گیا، جہاں بدھ کے روز نیپالی ٹیم نے آرام کیا جب کہ آئندہ 2 دن مہمان ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس طے ہے۔

ہفتے کو نیپالی ٹیم کراچی جمخانہ گراؤنڈ میں پریکٹس میچ کھیلنے کے بعد اگلے  روز 27 اگست کو ملتان روانہ ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ نیپال اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔