ہم حکومتی نظام کار میں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتے، نگران وزیراعظم

377

اسلام آباد:نگرا ن وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم حکومتی نظام کار میں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتے، معمول کی پالیسیوں پر عمل پیرا رہیں گے، ہماری بنیادی ذمہ داری انتخابات کیلئے بھر پور معاونت فراہم کرنا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا ،کابینہ اجلاس خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت نگراں حکومت مختص مدت کے لیے آئی ہے، ہم حکومتی نظام کار میں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتے، گزشتہ حکومت کی پا لیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگراں حکومت کے پاس روزمرہ حکومتی معاملات چلانے کا اختیار ہے، ہم حکومتی نظام کار میں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتے، معمول کی پالیسوں پر عمل پیرا رہیں گے، قوانین وضوابط کی سنگین خلاف ورزی کی صورت میں مداخلت کا اختیار حاصل ہے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی آئینی مدت مکمل ہونے پر تحلیل ہوچکی ہے، پارلیمان کا ایوان بالا سینیٹ کام کررہا ہے، لیکن قانون سازی نہیں ہو سکتی، ہماری بنیادی ذمہ داری انتخابات کیلئے بھرپور معاونت فراہم کرنا ہے۔

نگران وزیراعظم نے ہدایت جاری کی کہ تمام وزرا اپنی وزارتوں سے بریفنگ لیں، آئندہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا فیصلہ پریفنگ کی بنیاد پر کریں گے۔