سانحہ جڑانوالہ: سپریم کورٹ میں متفرق درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کردیں

315

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سانحہ جڑانوالہ کے حوالے سے متفرق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متفرق درخواستوں پر چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شاہد وحید  پر مشتمل بینچ کل سماعت کرے گا۔

رجسڑار سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ جڑانوالہ واقعے کے دونوں مرکزی ملزمان کو انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے گرفتار کرلیا ہے۔