نگران وزیر تعلیم کا اسلام آباد ماڈل اسکول ایف 6/3 میں سرپرائز وزٹ

690

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر برائے وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے اسلام آباد ماڈل سکول ایف 6/3 میں سرپرائز وزٹ کیا۔

وزیر تعلیم نے سکول کی پرنسپل کی غیر موجودگی کا نوٹس لیا۔سکول کی بیسک فیسیلٹیز کی خستہ حالت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔

 مدد علی سندھی نے کہاکہن یہ اسلام آباد کا سب سے پرائم لوکیشن کا سکول ہے اور یہاں آکر یہ پتہ بھی لگنا چاہیے ۔  سکول کا پینٹ ، پلے گراونڈز اور واش رومز کہ حالات دیکھ کر دکھ ہوا۔گرمیوں کی چھٹیوں میں یہ تمام کام مکمل ہونے چاہئے تھے ۔ ہفتے میں یہ تمام کام مکمل ہونے چاہئے۔

اسکولوں کے سرپرائز وزٹ جاری رکھونگا ۔امید ہے اسلام آباد کے تمام سکول باقی پاکستان کہ لئے ماڈل بنیں گے۔