آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمات پر سماعتوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم

319

اسلام آباد:آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمات پر سماعتوں سے متعلق ملک بھر کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کر دی گئی۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین خصوصی عدالت کے جج مقرر کیے گئے ہیں۔ابوالحسنات ذوالقرنین آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کریں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تصدیق کی ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر میں ایک ہی عدالت ہوگی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں ان کیمرہ پروسیڈنگز ہوں گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ابھی صرف ایک ہی عدالت قائم ہے۔