اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ایمان مزاری کو وین میں بٹھایا اور جب لے گئے تو وہ بے ہوش ہوگئیں، بے ہوش ہونے کے باجود ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیا گیا، ایمان کے دادا کی شاعری کی کتاب بھی نہیں دی گئی، مجھ سے دوران تفتیش کسی نے کوئی سوال نہیں پوچھے۔
شیریں مزاری نے بتایا کہ ایمان نے کھانے سے منع کردیا ہے، دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو، ایمان انسانی حقوق کی وکیل ہے اور اس کی جان کو حوالات میں خطرہ ہے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہم کہیں نہیں جارہے وہ پیشیوں پر آئے گی، عدالت انسانی حقوق کا احترام کرتی ہے اور ایمان مزاری کو رہا کرے۔