اسلام آ باد: پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور مثبت کیس سامنے آ گیا، وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص راولپنڈی میں زیرعلاج ہے اوراس کی کنٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے اہلخانہ کو بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے، ابھی پاکستان میں منکی پاکس کے مزید پھیلا کا خدشہ نہیں ہے، پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے 4 کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔
خیال رہے کہ منکی پاکس کے پہلے کئی کیسز پاکستان میں سامنے آئیں ہیں، بروقت علاج کرنے کی وجہ سے منکی پاکس کے کیسز ختم ہوگئے تھے۔