نواز شریف سے ایک درخواست کی ہے،ا مید ہے جلد قبول ہوگی، عمر اکمل

578

لندن: قومی کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ انہوں نے نواز شریف سے ایک درخواست کی ہے، امید ہے وہ جلد قبول ہوگی۔

قومی کرکٹر نے لندن میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے پاکستان میں مزید بہتری تب ہوگی  جب نواز شریف واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف سے ایک درخواست کی ہے امید ہے وہ جلد قبول ہوجائے گی۔