چین میں جولائی کے دوران گھروں کی قیمتوں میں کمی

498
چین میں جولائی کے دوران گھروں کی قیمتوں میں کمی

بیجنگ: چین میں جولائی کے دوران چند شہروں میں گھروں کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت اضافہ ہوا ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ  بڑے اور درمیانے درجے کے 70 شہروں میں سے 20 شہروں میں نئے گھروں کی قیمت میں گزشتہ ماہ کی نسبت اضافہ ہوا جبکہ جون میں ایسے شہروں کی تعداد 31 تھی۔

دریں اثنا، 6 شہروں میں گھروں کی دوبارہ فروخت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ جون میں ان شہروں کی تعداد سات تھی۔پہلے درجے کے 4 شہروں بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو اور شین ژین میں نئے گھروں کی قیمت میں جولائی کے دوران مسلسل دوسرے ماہ کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

دوسرے درجے کے 31 شہروں میں نئے گھروں کی قیمتوں میں جون کی نسبت 0.2 فیصد کمی ہوئی جبکہ تیسرے درجے کے 35 شہروں میں نئے مکانات کی قیمت میں 0.3 فیصد کمی ہوئی۔