بھارت کی آبی جارحیت، دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ

208
flood risk

لاہور: بھارت نے 2ڈیموں سے دریائے ستلج میں2لاکھ 25ہزار 663کیوسک پانی چھوڑ دیا ہے، پانی چھورے جانے سے دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیاہے.

ترجمان پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق بھارت نے پونگ ڈیم سے 1لاکھ 41ہزار کیوسک اور بھاکرا ڈیم سے 83ہزار703کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے۔

بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہری کے پتن سے1لاکھ 25ہزار کیوسک تک پانی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کا امکان ہے، بھارت کی طرف سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے پاکستانی رقبے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کی ہدایت پر دریائے ستلج پر واقع اضلاع کے ڈی سیز کو ٹیلی فون کرکے متوقع سیلابی خطرے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، انہیں ریسکیو ٹیمیں بوٹس، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔