نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

348

کراچی: کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 11 بی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مارے گئے، ملزمان گھر میں لوٹ مار کیلئے داخل ہوئے تھے۔ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 11 بی کے ایک مکان میں 7 ڈاکو لوٹ مار کیلئے داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افغان ڈاکوں کا گروہ گھر میں لوٹ مار کیلئے داخل ہوا تھا۔ گھر کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ متعدد ڈاکو جنگلہ کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور گھر والوں کو یرغمال بنایا، ڈاکوں نے مجھ پر تشدد بھی کیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہمیں بچایا۔