کراچی چڑیا گھر میں بن مانس دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

490

کراچی: شہر قائد کے چریا گھر میں ایک بن مانس دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے چڑیا گھر میں گزشتہ تقریباً ڈیڑھ برس کے دوران ایک ہاتھی، کئی ہرن کے بچے اور دو شیر ہلاک ہو چکے ہیں اور اب بن مانس کی بھی موت واقع ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چڑیا گھر انتظامیہ نے اس کو طبعی موت قراردیا جب کہ اطلاعات کے مطابق چڑیا گھر میں جانوروں کی دیکھ بھال بہترانداز سے نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جا ری ہے۔

ملک کی تاریخ کا سب سے قدیم کراچی چڑیا گھر جس کو ماضی میں گاندھی گارڈن بھی کہا جاتا تھا جہاں عوام کی بڑی تعداد تفریح کے لئے آ تی ہے جہاں مختلف اقسام کے جانور موجود جہاں بچے خوب انجوائے کرتے ہے اب یہ چڑیا گھر میں جانوروں کی اموات کا سلسلہ جا ری ہے۔ ڈیڑھ سال میں دو شیر ایک ہاتھی اورمتعدد ہرن کے بچوں کی اموات ہو چکی ہے اب چڑیا گھر میں نر چیمپینزی کی موت ہو گئی۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر چڑیا گھر اقبال نواز نے بتایا کہ 26 سالہ چیمپینزی (بن مانس) کی موت کی وجوہات جانے کے لیے ڈاکٹرز کو طلب کیا، راجو نامی چیمپینزی نر تھا اس کے ساتھ دو مادہ چیمپینزی بھی چڑیا گھر میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی موت کی وجوہات کو میڈیا کو بتائی جائیں گی۔ ڈاکٹر ایم ایچ پیرزادہ کنسلٹنٹ کراچی زو نے وڈیو بیان میں کہاکہ میں ایگزامنگ کی ہے  بن مانس کی ہلاکت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے کیونکہ اس کے گردے اور پھیپڑے ٹھیک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بن مانس کے دل میں خون کا دورانیہ رک جانے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے بن مانس کی موت حرکت قلب بند ہو نے سے ہوئی ہے باقی چیزیں پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آ ئیں گی۔