واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ امریکی قیدیوں کی رہائی کے معاملے کے باوجود ایران پر پابندیاں اپنی جگہ برقرار رہیں گی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 امریکی قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ ہونے کے باوجود ایران پر عائد پابندیاں جاری رہیں گی، انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے حوالے سے ایران کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔
واضح رہے کہ ایران میں قید امریکیوں کی رہائی کے بدلے بائیڈن انتظامیہ نے ایران سے معاہدہ کیا ہے جس میں مبینہ طورپر 10 ارب ڈالرز کی رقم بھی شامل ہے۔ ایران نے 4 امریکی مردوں اور ایک خاتون کو جیل سے رہا کرکے گھر میں نظر بند کردیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ جلد انہیں ان کے وطن بھیج دیا جائے گا۔