لاہور: پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعظم کے تقرر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل کٹھ پتلی وزیراعظم اور جعلی اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کا نتیجہ ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق نگراں وزیراعظم کی نامزدگی کے سلسلے میں پارلیمان کے اندر اور باہر پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی سے کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ گو کہ سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی بطور نگراں وزیراعظم تقرر کی منظوری ہو چکی ہے، تاہم یہ کٹھ پتلی وزیراعظم اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے جعلی لیڈر کے درمیان مشاورت سے عمل میں لائی گئی ہے۔ امید ہے نگراں وزیراعظم آئینی مدت کے مطابق 3 ماہ میں منصفانہ اور آزادانہ الیکشن منعقد کروائیں گے۔