نگراں وزیراعظم کے لیے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا

347

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے نگراں وزیراعظم کے لیے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا۔

یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کے درمیان مشاورت کے دوسرے دور کے بعد کیا گیا۔ اس سلسلے میں سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ عبوری وزیراعظم چھوٹے صوبے سے ہوگا۔

ملکی آئین کے مطابق اگر وزیر اعظم اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تین دن کے اندر نام پر اتفاق نہ کر پاتے ہیں تو معاملہ نگراں وزیر اعظم کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے پاس جاتا ہے۔

قانون کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اپنی اپنی ترجیحات پارلیمانی وفد کو بھیجیں گے۔

اس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کو تین دن کے اندر نگران وزیراعظم کے نام کو حتمی شکل دینا ہوگی۔