کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی سیکورٹی سے متعلق بھارتی بیان

695

اسلام آباد: بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ٹیم کی سیکورٹی کے حوالے سے بیان جاری ہوا ہے۔

نئی دہلی میں بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بھارت میں پاکستانی ٹیم کو ضروری سیکورٹی ملے گی اور ان کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے گا جیسا کہ دیگر ٹیموں کے ساتھ کیا جائے گا۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ کپ میں شریک دیگر ٹیموں کے جیسا ہی برتاؤ کیا جائے گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس سوال کو ہماری سیکورٹی ایجنسیوں یا منتظمین کی طرف بہتر طور پر دیا جانا چاہیے اور یقینا ہم امید کریں گے کہ تمام ضروری سیکرٹی فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں بھارت کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے تیار ہے۔ قبل ازیں پاکستان کی جانب سے بھارت میں اپنی ٹیم کی سیکورٹی کے لیے اظہار تشویش کیا گیا تھا۔