سپریم کورٹ: پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت سماعت کیلے مقرر

311

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت کو سپریم کورٹ نے 16 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 16 اگست کو سماعت کرے گا۔ اس بینچ میں جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس شاہد وحید بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کا 17 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔