حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کے تحت خواتین کنو نشن ہفتہ کو ہوگا

398

اسلام آباد:حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کے تحت ہفتہ صبح ساڑھے دس بجے امپیریل مارکی ایچ-13 میں خواتین کنو نشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین دردانہ صدیقی مہمان خصوصی ہوں گی۔

امیر جماعت سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے اور سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین دردانہ صدیقی ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطیہ نثار،امیر صوبہ پنجاب شمالی جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم، ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی حلقہ خواتین جماعت اسلامی ثمینہ احسان بھی اس موقع پر خطاب کریں گی