عوام آئندہ انتخابات میں آزمائے ہوؤں کو مسترد کردیں، عبدالحق ہاشمی

1179
reject

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام آئندہ الیکشن میں آزمائے ہوئے کومسترد کرکے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نہلے پر دہلا ثابت ہوئی ہے۔اتحادی حکومت کے 16ماہ کے دوران ملک وقوم کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا گیاقوم کیلئے ایک اورسیاہ دورختم ہوا وفاق کی طرح بلوچستان کے حکمران بھی کبھی بھی اہل بلوچستان سے مخلص نہیں رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کاکہنا تھاکہ بدعنوانی میں بلوچستان سب سے آگے ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کام ہوئے نہ عوامی مسائل حل ہوئے جبکہ اسمبلی میں بھی عوام کے حق میں کوئی قانون سازی نہیں ہوئی جو لمحہ فکریہ ہے عوام آئندہ الیکشن میں آزمائے ہوئے کومسترد کرکے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کی تبدیلی کا بھی پول کھل چکا ہے ۔ نام نہاد اتحادی حکومت نے ملک و قوم کو سنگین بحرانوں سے دوچار کر دیا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ عوام عام انتخابات میں ان کو مسترد کریں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔  پاکستان آج جس نہج پر پہنچ چکا ہے اس میں مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی بیڈ گورننس کا بنیادی ہاتھ ہے ۔تینوں جماعتوں نے ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔