چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی طبیعت ناساز، تمام مقدمات کی سماعت منسوخ

585
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی طبیعت ناساز، تمام مقدمات کی سماعت منسوخ

اسلام آباد: چیف جسٹس عامر فاروق کی طبیعت ناسازی کے باعث تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق طبیعت کی ناسازی کے باعث  رخصت پر  گئے ، جس کی وجہ سے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت نہیں ہو سکی۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت کے تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔