کوئٹہ: دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

302

کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پر دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے سول اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ نے بتایا کہ ایک خاتون اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا،زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

، انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)آپریشنز کیپٹن (ریٹائرڈ) زوہیب محسن نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پولیس اور نامعلوم شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ان شرپسندوں نے پولیس پر دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

انہوں نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور متعلقہ تھانے کے اسٹیشن ہاس افسر سے بریفنگ طلب کی، ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ یوم آزادی کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔

 انہوں نے کہا کہ سادہ لباس پولیس اہلکار بھی نگرانی کے مقاصد کے لیے شہر بھر میں تعینات کیے گئے ہیں۔