اٹک جیل کے عملے سے ہاتھا پائی ، چیئرمین پی ٹی آئی کے 2 وکلا کیخلاف مقدمہ درج

458
judiciary

اٹک: اٹک جیل کے عملے سے ہاتھا پائی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دو وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق عمران خان کے وکلا شیر افضل خان اور عمیر خان نیازی نے جیل عملے سے جھگڑے کے دوران ہیڈ وارنٹ ابرار خان کی وردی بھی پھاڑ دی۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ جب وکلا کو جیل پکیٹ پر جیل میں بند ہونے کی اطلاع ملی تو وکلا غصے میں آگئے اور جیل کے عملے سے ہاتھا پائی شروع کردی۔ ایف آئی آر میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کے خلاف سنگین دھمکیوں سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا۔