پاکستان ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں کامیاب

476
Trophy

چنئی: بھارتی شہر چنئی میں ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میں قومی ٹیم نے ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے چوتھے میچ میں چین کو 1-2 سے شکست دے کر پہلی کامیابی اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان نے چین کے خلاف پہلا گول میچ کے 20 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر کیا جبکہ چین نے 33 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کر دیا۔ میچ کے 39 ویں منٹ میں افراز نے گیند گول پوسٹ میں پہنچا کر پاکستان کو دو، ایک کی برتری دلوادی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان اب تک چار میچز کھیل چکا ہے جن میں سے ایک میچ جیتا، ایک ہارا اور دو ڈرا ہوئے ہیں۔ ایونٹ میں قومی ٹیم اپنے اگلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 9 اگست کو ان ایکشن ہوگی۔