نواز، زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی ایک جیل میں ہوں تب خوشی ہوگی، سراج الحق

358
happiness

حافظ آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز، زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی ایک جیل میں ہوں تب خوشی ہوگی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج پیدا ہونیوالا بچہ بھی آئی ایم ایف کا مقروض ہے۔ معیشت تباہ ہو گئی، ملک میں سودی نظام چل رہا ہے۔یہ بات انہوں نے حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی توسودی نظام کاخاتمہ کریں گے، ہماری کرنسی افغانستان اوربنگلادیش سے بھی کمزور ہوگئی، تاجروں سے بھتہ وصول کیا جارہا ہے حکومت کہاں ہے۔

سراج الحق کا کہنا کہ نواز شریف اور شہبازشریف نہیں چاہتے کہ الیکشن ہوں، یہ جانتے ہیں کہ عوام ہمیں گندے انڈے ماریں گے، پانامہ کیس میں 436 چوروں کا بتایا صرف ایک کااحتساب ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سنتا آیا ہوں حالات خراب ہیں،حالات بدلنا کس کاکام ہے؟ مزدور اپنی آمدن سے دوائی اور آٹا کیسے خرید سکتا ہے؟۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ شہباز، نواز مردم شماری کابہانہ کرکے الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ عوام ان کا گندے انڈوں سے استقبال کریں گے۔نوازشریف اورزرداری کاخاندان نصف صدی سے ملک پر مسلط ہے، غریب کے بیٹے کوبھی ایوان میں جانے کاحق دیا جانا چاہیے۔