پی ٹی آئی کا عمران خان کی گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

275
preparations

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی عدالتی حکم کے بعد گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عمر خان نیازی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس نے انہیں غیرقانونی طور پر حراست میں لیا ہے۔ پولیس کے پاس کوئی فیصلہ نہیں تھا۔ عمران خان کو اغوا کیا گیا ہے۔عدالت سے درخواست کی سماعت آج مقرر کرنے اور عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔