پانی میں کرپشن کا دھندا واٹر بورڈ سے بلاول ہاؤس تک جاتا ہے، حافظ نعیم

433

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پانی میں کرپشن کا دھندا واٹر بورڈ ہیڈ آفس سے ہوتا ہے جس میں بلاول ہاؤس تک حصہ پہنچایا جاتا ہے، پیپلز پارٹی کرپشن میں گردن تک ڈوبی ہوئی ہے اور کرپٹ مافیا کو عوام پر مسلط کیا ہوا ہے۔

واٹر بورڈ ہیڈ آفس پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی انتقام لینے کیلئے ووٹ نہ دینے والوں کے پانی کے کنکشن کاٹ رہی ہے، شہر کی آبادی کم کرنے کیلئے سوداگر بیدار ہو گئے ہیں، کراچی کی آبادی میں 10 لاکھ کا اضافہ کرکے سودا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  شہر کے ساڑھے تین کروڑعوام انتہائی پریشانی کا شکار ہیں، کراچی میں پانی کا شدید بحران ہے، بجلی اور گیس آتی ہی نہیں، کراچی کی عوام کیلئے باعزت ٹرانسپورٹ موجود نہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 15 سال سے 150 بسوں پر رنگ بدل بدل کر مختلف روٹس پر چلا رہی ہے، کراچی کیعوام کو ساڑھے تین کروڑ عوام گنا ہی نہیں جا رہا۔