اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 مقدمات میں طلب کر لیا

228

اسلام آباد:اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین کو 3 مقدمات میں طلب کر لیا۔

اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ ترنول، کوہسار، کراچی کمپنی مقدمات میں طلب کیا ہے، پولیس کی جانب سے طلبی کے نوٹس زمان پارک لاہور بھجوائے گئے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پہلے بھی آپ کو نوٹس کر کے طلب کیا گیا پر آپ حاضر نہیں ہوئے، آپ کوئی ثبوت دینا چاہتے ہیں تو حاضر ہو کر پیش کریں، حاضر نہ ہونے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔