حکمرانوں نے پاکستان کو آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈال دیا ہے، پروفیسرابراہیم 

1162
the cradle

لاہور: امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور لاقانونیت عروج پر ہیں۔ حکمرانوں نے پاکستان کو آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈال دیا ہے۔

پروفیسر محمد ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتے ہیں مجبوری میں آئی ایم ایف سے قرض لے رہے ہیں، وزیراعظم پر کوئی بوجھ نہیں ہے، ان کے وزیر اعلی پنجاب ڈپٹی کمشنرز میں گاڑیاں بانٹتے پھر رہے ہیں۔ بوجھ غریب عوام پر پڑ رہا ہے۔ عوام کو سمجھنا چاہیے کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کی ضرورت کچھ لوگوں کے عیش و عشرت کا نظام چلانے کے لیے ہے۔ ڈیفالٹ کا اعلان پاکستان کے لیے مبارک دن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران اپنے وسائل استعمال میں لانے پر مجبور ہوں گے۔ پانامہ لیکس کے مطابق ہمارے حکمرانوں نے ملکی دولت لوٹ کر باہر منتقل کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی اپنی شیڈو کیبنٹ کا اعلان کریں گے۔ کارکنان ووٹر سازی کا عمل تیز تر کردیں۔ اس وقت ملک جماعت اسلامی ہی واحد اسلامی اور جمہوری جماعت ہے جو اسلام کی بات کرتی ہے۔

پروفیسر محمد ابراہیم خان کاکہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ، ایم کیو ایم اور دوسری جماعتوں پر بھی اس قانون کو لاگو کرے۔ جس بھی جماعت نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرایا اسے انتخابی نشان الاٹ نہ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ہمارا کوئی فایدہ نہیں ہے، آئی ایم ایف صرف حکمرانوں کے فایدے کے لیے ہے۔ ان قرضوں سے اسلام آباد، پشاور، کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے عیش و عشرت کا نظام چلتا ہے۔