عمران خان اور اتحادی حکومت کی نااہلی نے اسٹیبلشمنٹ کو مزید طاقتور بنادیا، لیاقت بلوچ

332
Petrol and dollar price

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان اور اتحادی حکومت کی نااہلی، ناکامیوں نے اسلوب حکمرانی نے اسٹیبلشمنٹ کو اور زیادہ طاقت ور بنا دیا ہے۔

منصورہ میں عام انتخابات کے سلسلے میں مرکزی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی، سیاسی، انتخابی، قومی امور مجلسِ قائمہ کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی، جمہوری قیادت، نگران حکومتوں نے  اپنے مفادات، خواہشات کے تابع، آئین و قانون کو بازیچہ اطفال بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اتحادی حکومت کی نااہلی، ناکامیوں نے اسلوبِ حکمرانی نے اسٹیبلشمنٹ کو اور زیادہ طاقت ور بنادیا ہے۔ ملک کو سیاسی، اقتصادی، انتخابی بحرانوں سے نکالنے، آئین و جمہوریت کی حفاظت کے لیے قومی، سیاسی، جمہوری قیادت کو اپنی غلطیوں کا زالہ کرکے قومی ترجیحات پر ڈائیلاگ کرنا ہوگا، وگرنہ سیاست کمزور اور ریاست مزید عدمِ استحکام کا شکار ہوگی۔

نائب امیر جماعت کا کہنا تھا کہ درست مردم شماری قومی وحدت کے لیے ناگزیر اور آئینی تقاضا ہے لیکن مردم شماری کے عمل کو آئین سے انحراف اور انتخابات کے التواءکے لیے ڈھال نہ بنایا جائے۔ انتخابات اسمبلیوں کی مدت کی تکمیل اور تحلیل کے بعد آئینی مدت میں انتخابات کرائے جائیں۔ جماعت اسلامی انتخابات بروقت چاہتی ہے۔ انتخابات التوا کو آئین، سلامتی، ملکی استحکام کے لیے سنسنی اثرات کا سبب قرار دیتی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیوں کے ٹوٹنے کے بعد نگراں حکومتیں اور الیکشن کمیشن اپنی ذمے داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے۔ اب قومی اسمبلی اور سندھ بلوچستان اسمبلی کی تحلیل کا مرحلہ آگیا ہے۔ اتحادی حکومت نے نگران حکومتوں کی تقرری کو کھیل تماشا بنادیا ہے۔ اتحادی حکومت کا فیصلہ متنازع ہی ہوگا۔ سیاسی استحکام اور غیرجانبدرانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وفاق اور صوبوں میں غیرجانبدار نگران حکومتیں مقرر کرے اور تمام تر توجہ بروقت شفاف انتخابات پر دی جائے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمت کے لیے حکومت، سیاست اور ریاست کو ازسرِنو قومی ایکشن پلان منظوری کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے۔ ماضی میں اتفاقِ رائے سے منظورہ کردہ قومی ایکشن پلان کے نقائص اور عملدرآمد کی ناکامیوں کا ازالہ کیا جائے۔ ہر پاکستانی کی جان مال عزت کی عزت کی حفاظت ریاست کی اولین ذمے داری ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام کو دہشت گردی کے عذاب سے نجات دلائی جائے۔