نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل بھارت میں تیاری کا موقع مل گیا

513

ایمسٹرڈیم:نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل بھارت میں تیاری کا موقع مل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم ستمبر میں بھارت پہنچ جائے گی جہاں وہ ٹریننگ سیشن کے علاوہ پریکٹس میچز بھی کھیلے گی،یہ پریکٹس میچز ورلڈکپ کے آفیشل وارم اپ میچز سے پہلے کھیلے جائیں گے جن کے وینیوز اور تاریخوں کا جلد فیصلہ ہوگا۔

اس حوالے سے نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پریکٹس میچز ہمارے لیے بڑے اہم ہیں۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز ٹیم کا ورلڈکپ میں پہلا میچ پاکستان کے خلاف 6اکتوبر کو حیدرآباد میں شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد نیدرلینڈز کے کوچ نے برصغیر میں ٹریننگ مہیا کرنے کے لیے جذباتی بیان دیا تھا۔