لاپتہ افراد کمیشن کی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

452
approved

اسلام آباد:لاپتہ افراد کمیشن نے اپنی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں لاپتہ افراد کی تعداد میں 157 افراد کا اضافہ ہوا جس کے بعد لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 9736 سے بڑھ کر 9893 ہو گئی ہے۔

لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 31 جولائی تک لاپتہ افراد کے مجموعی طور پر 7616 مقدمات نمٹائے گئے اور 2277 مقدمات زیر التوا ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رواں سال اب تک جبری گمشدگیوں کے 690 کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 615 مقدمات نمٹائے گئے ہیں۔