پورے ملک کا بوجھ کراچی کے عوام پر ڈال دیا گیا ہے ، مصطفیٰ کمال

473

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفٰی کمال نے کہا کہ پورے ملک کا بوجھ کراچی کے عوام پر ڈال دیاگیا ہے۔

کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہونے سے کراچی کے عوام پریشان ہیں،سندھ حکومت شہریوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، کراچی صوبےکو95 فیصد ریونیو کما کر دیتا ہے وزیراعلیٰ کو نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیٹرک ہیڈآفس میں کےای انتظامیہ سے ملاقات ہوئی ہے، ایم کیوم ایم کے 3 رکنی وفد نے کے ای کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے۔پچھلے 3 ماہ میں کے الیکٹرک انتظامیہ سے مختلف میٹنگز ہوئی ہیں ، کےالیکٹرک نے یقین دہانی کرائی ہے بہت جلد اس کا حل نکالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ہمیشہ سے اسٹیک ہولڈررہی ہے، کراچی والوں سے کہتا ہوں آپ لاوارث نہیں ہیں ایم کیوایم نے ہمیشہ مسائل کی بات کی ہےاور عوام کے دکھ، درد کو سمجھا ہے۔