سپریم کورٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری ٹرائل پر فوری حکم امتناع نہ مل سکا

570

  اسلام آ باد:  سپریم کورٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری ٹرائل پرفوری حکم امتناع نہ مل سکا،  عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری اسٹے آرڈر جاری کرنے کی خواجہ حارث کی استدعا مسترد کردی۔سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائراپیل پرسماعت ہوئی۔

دوران سماعت جسٹس یحیی آفریدی نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ جو ریلیف آپ نے مانگا وہ ہم نے دے دیا تھا، حیرت ہے آپ نے پھربھی سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،ہائیکورٹ میں آپ کا کیس کب سماعت کے لئے مقررہے؟

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی خواجہ حارث نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کل سماعت کے لئے مقررہے،اصل سوال دائرہ اختیارکا ہے،جسٹس یحیی نے ریماکس دئیے کہ آپ کی درخواست غیرموثرہوچکی تھی پھربھی ہم نے سنا اورآرڈر دیا، ہم صورتحال کو سمجھ رہے ہیں، ہم نے سمجھا تھا آپ کوبہترآرڈر دے گی، حکمنامے میں لکھا تھا کہ ہائیکورٹ درخواستوں کو اکھٹا سنے، ہوسکتا ہے جو ریلیف آپ مانگ رہے ہیں وہ ہائیکورٹ فیصلہ کردے۔

چیف جسٹس نے نے ریماکس دیتے ہوئے کہا پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کو تو فیصلہ کر لینے دیں، خواجہ حارث نے جواب میں کہاہائیکورٹ نے حکم امتناع نہیں دیا اس لئے سپریم کورٹ آئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں آج بھی فوری حکم امتناع نہ مل سکا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری اسٹے آرڈر جاری کرنے کی خواجہ حارث کی استدعا مسترد کردی۔