ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت

448

اسلام آباد: ہائی کورٹ  نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی امیگریشن کو نوٹس جاری کر دیا ۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی ، ڈاکٹر شیریں مزاری اپنے وکیل بیرسٹر احسن جمال پیر زادہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

  جسٹس طارق محمود جہانگیری نے  استفسار کیا کہ آپ نے درخواست میں ترمیم کردی ہے ، اس پر وکیل نے کہا جی ترمیم بھی کردی اضافی دستاویزات بھی لگا دیں ہیں ۔

بیرسٹر احسن جمال پیرزادہ نے کہا کہ آج کل جو قانون پاس ہو رہے ہیں بہت افسوس ناک ہے، لگتا ہے ہماری ضمانتیں بھی آپ کے پاس آئیں گی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہماری بھی نا آجائیں۔