بھارت: ہندو انتہاپسند ہجوم نے مسجد کوآگ لگا دی، امام شہید

488
بھارت: ہندو انتہاپسند ہجوم نے مسجد کوآگ لگا دی، امام شہید

نئی دہلی:بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کو آگ لگانے کے بعد امام مسجد کو شہید کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ فسادات نے گڑگاں اور گروگرام کو بھی لپیٹ میں لے لیاگڑگائوں میں جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی اور دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

  گروگرام میں گزشتہ رات انتہا پسندوں نے مسجد پرحملہ کردیا حملے کے نتیجے میں نائب امام شہید ہوگئے ، بلوائیوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور مسجد کو آگ لگا دی۔

ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کو بچانے کی کوشش کرنے والے امام مسجد سمیت دو افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امام مسجد شہید ہوگئے۔؎

گروگرام کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے، دوسری جانب تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے ہیں،ہریانہ کے محکمہ داخلہ نے وفاق سے اضافی فورس طلب کرلی ہے۔

امام مسجد کو شہید کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔