توانائی بحران کے خاتمے میں سی پیک کا کردار اہم ہے، وزیراعظم

412
reduce

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کے لیے سی پیک کا کردار بہت اہم ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری کے 10 سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ملکی توانائی بحران کے خاتمے میں کردار کا نتیجہ ہے کہ ملک میں برآمدات بڑھی ہیں۔ سی پیک کے تحت چلنے والے منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ منصوبے ایسے بھی ہیں جن پر تاحال کام جاری ہے اور وہ مکمل ہوے کے مرحلے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں۔ چینی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستی نبھانے میں  اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج  دونوں ملکوں کے لیے یادگار دن ہے۔

شہباز شریف  نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ سانحہ باجوڑ کے باعث سی پیک کی سالگرہ سادگی سے منارہے ہیں۔اب ہم سی پیک کے دوسرے مراحل میں داخل ہورہے ہیں۔ صدر شی جن پنگ نے اپنے دورۂ پاکستان کے موقع پر سی پیک کا تحفہ دیا۔