باجوڑ حملے کا مقصد ملک میں افراتفری کی صورتحال پیدا کرنا ہے، سراج الحق

454
safe future

لاہور:  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خیبر پختونخوا کے ضلاع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام  ف  کے ورکرز کنونشن میں  قیمتی جانوں کے نقصان پر  دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سراج الحق  نے  دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا مقصد ملک میں افراتفری کی صورتحال پیدا کرنا ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام سیاسی قائدین اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

سراج الحق نے بم دھماکے کی فوری اور مکمل تحقیقات کروا کر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔