کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں 9 اگست کو ختم ہوجائیں گی،نگران حکومت میں وزیر اعظم کے لئے پانچ نام فائنل کرلیے ہیں، کے فور منصوبے کی تکمیل سے کراچی میں پانی کا بحران ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے چیرمین وپڈا لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی کے ہمراہ کینجھر جھیل کے قریب فراہمی آب کے منصوبے کے فور کا دورہ کیا اور منصوبے کے جاری کاموں کا معائینہ کیا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پراجیکٹ سے کراچی میں پانی کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہوجائےگا، اگر اس بار بھی منصوبہ مکمل نہ ہوا تو زمہ دار ہم ہونگے، نگراں حکومت میں وزیر اعظم کے لئے پانچ نام فائنل کرلیے ہیں جن کے نام وقت آنے پر بتائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے تو ملک میں بہتری آئے ورنہ نہیں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص ایجنڈے پر آنے والے ملک کو تباہی کی طرف لے جاتے ہیں، ہم نے ظلم برداشت کیا مگر اپنی پارٹی چھوڑی اور نہ سیاست چھوڑی۔