جج کے گھر کمسن ملازمہ پر بہیمانہ تشدد قوم کیلیے شرم کا باعث ہے، سراج الحق

620
problems

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جج کے گھر کمسن ملازمہ پر بہیمانہ تشدد پوری قوم کے لیے شرم کا باعث ہے۔

جنرل اسپتال لاہور میں سراج الحق نے جج کی بیوی کے تشدد کا شکار کم سن ملازمہ رضوانہ کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے رضوانہ کے اہلخانہ کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ رضوانہ کو انصاف دلانے کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جج کے گھر میں کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد پوری قوم کے لیے شرمندگی کا باعث ہے، یہ شرمناک واقعہ ایک جج کے گھر میں ہوا۔ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ راولپنڈی میں پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ یہ واقعہ ایسے گھر میں ہوا ہے جس کا سربراہ لوگوں کو قانون کا درس دیتا تھا، اس جج کا کام لوگوں کو انصاف دلانا تھا لیکن اس جج کے گھر کا ماحول ہی شرمناک تھا۔