بابوسرٹاپ: گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 سیاح ہلاک

378
accident

بالاکوٹ: بابوسر ٹاپ کے قریب سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8مسافرجاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بابوسرٹاپ کے علاقے میں گیٹی داس کے قریب سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار 8 سیاح جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کھائی میں گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو چلاس اسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی بالاکوٹ کا کہنا ہے کہ سیاحوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔