عوام کو صاف پانی مہیانہ کرنا میئر کراچی کی نااہلی ہے، یوسی چیئرمین جماعت اسلامی

426

کراچی: جماعت اسلامی  کےیوسی چیئرمین شہزاد مظہر نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی مہیانہ کرنا میئر کراچی کی نااہلی ہے،16 جولائی کو واٹر بورڈ کے آفس جاکر ذمہ داران کو مشکلات سے آگاہ کيا مئير کراچى کو عرضى دى،  واٹر بورڈ کے دیگر ذمہ داران سے بھی سے ملاقاتيں کيں اسکے باوجود  سيکٹر 10 ميں گزشتہ سپلائی گندے پانى سے کردى گئ ہے۔

جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمین نے کہاکہ  يوسى1 سرسيد ميں واٹر بورڈ نے 10 دن ميں پانى کى سپلائی مقرر کى ہے،لیکن اس کے باوجود کئی کئی دن پانی نہیں آتا، جن آباديوں ميں واٹر بورڈ 10 دن بعد بھى پانى نہ دے سکے اور جب پانى دے تو گندہ دے ۔

شہزاد مظہر کا کہنا تھا کہ  محرم کى ايمرجنسى کے باوجود يوسى کے 10 سيکٹرز میں سيوريج ابل رہا ہے، میئرکراچی کوئی کام کرنے دے رہے ہیں اور نہ ہی کسی بھی قسم کی کاموں میں دلچسپی بھی ظاہر نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اسکے علاوہ سيکٹر 7ڈی ميں 6000 گھروں کيلئےپمپ بھى ہے اور 20 سے زائد ملازم و 25 سے زائد والز تنصيب ہيں پھر بھى  یوسی 1 کے رہائیشیوں کو 1 ماہ بعد بمشکل پانى ملتا ہے،  جو صرف شروع کے گھروں میں آتا ھے۔

شہزاد مظہر نے چیئرمین کراچی سمیت واٹربورڈ کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ واٹر بورڈ کے ذمہ داران سے مطالبہ ہے کہ اجمير نگرى پمپ کى سپلائ ہفتہ وار شروع کى جائے، گندے پانى کى روک تھام کے اقدامات فورى کرائے جائيں، سيوريج کى شکايات کو دور کرنے کيلئے اضافى جمعدار ديئے جائيں،ہر سپلائی پر ہر صارف کو پانى کى فراہمى يقينى بنائ جائے، گھوسٹ ملازمین کو بے نقاب کيا جائے،

پانى کى ليکج کو فورى روکا جائے،پانى کى منصفانہ تقسیم ميں بلدياتى نمائندوں کو اعتماد ميں ليا جائے-