اسلام آباد:وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے چیئرمین نے جو مریم نواز کے بارے میں کہا اس پر وہ معافی مانگیں تو میں بھی اپنے بیان پر معافی مانگ لوں گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا بھر میں مرد ارکانِ اسمبلی کے خلاف بھی بات ہوتی ہے لیکن اعتراض نہیں ہوتا، چیئرمین پی ٹی آئی نے مریم نواز سے متعلق تقریر میں جو کہا تھا اس وقت ان کا ضمیر کیوں نہیں جاگا تھا، یہ اس کی معافی مانگیں میں بھی مانگ لیتا ہوں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میرے فقرے کی کوئی مخصوص صنف بات نہیں تھی، میرا مخصوص صنف سے متعلق ریمارکس نہیں تھا۔ا
نہوں نے یہ بھی کہا کہ ایوان میں مردوں کے حوالے سے بھی بات ہوتی ہے، مخصوص صنف کی بات کرتے ہیں تو ان باتوں پر بھی اس کا اطلاق کریں۔
پی ٹی آئی کے ارکان خواجہ آصف کے ریمارکس کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔