قرآنِ کریم کی بے حرمتی،بلاول کا سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ سے ٹیلیفونک رابطہ

437

اسلام آباد:وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے قرآن مجید کے نسخوں کی توہین کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اسلاموفوبیا کے خلاف اقوامِ متحدہ کی اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ سے سیلاب کے بعد بحالی کی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ خارجہ نے انتونیو گوتریس سے ترقی پذیر ممالک میں تحفظ خوراک پر بھی بات کی۔

بلاول بھٹو نے انتونیو گوتریس سے بحرِ اسود میں خوراک کے اقدام کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔